A smaller text A normal text A larger text

English | Shqipالعربية | বাংলা | 中文FrançaisλληνικάKreyòl AyisyenItaliano한국어PolskieрусскийEspañol | יידיש | اردو

2021 سے NYC مقامی دفاتر کے لیے پرائمری اور اسپیشل انتخابات میں ترتیب وار اختیارات کے ساتھ ووٹنگ
(Ranked Choice Voting) کا استعمال کرے گا

محض ایک کو منتخب کرنے کے بجائے، آپ ترجیح کے لحاظ سے 5 امیدواروں تک کی درجہ بندی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ پسند کریں تو آپ اب بھی صرف ایک امیدوار کو ووٹ کر سکتے ہیں۔

ترتیب وار اختیارات کے ساتھ ووٹنگ والا پہلا شہر پیما انتخاب 22 جون 2021 کو پرائمری انتخاب ہوگا۔ voting.nyc پر آنے والے انتخاب کی تاریخیں اور آخری تاریخیں معلوم کریں۔

ہم لوگ ترتیب وار اختیارات کے ساتھ ووٹنگ کا استعمال کیوں کر رہے ہیں؟

2019 کی ایک بیلٹ کارروائی میں نیو یارک کے باشندگان نے ترتیب وار اختیارات کے ساتھ ووٹنگ استعمال کرنے کا انتخاب کیا۔ %73.5 حمایت سے یہ پاس ہو گيا۔

ترتیب وار اختیارات کے ساتھ ووٹنگ کا استعمال کن انتخابات میں ہوگا؟

NYC مقامی دفاتر کے لیےپرائمری اوراسپیشل انتخابات میں ترتیب وار اختیارات کے ساتھ ووٹنگ کا استعمال کرے گا: میئر، پبلک ایڈووکیٹ، کمپٹرولر، برو پریزیڈنٹ، اور سٹی کونسل۔

اپنا بیلٹ کیسے بھریں

ترجیح کے لحاظ سے 5 امیدواروں کی درجہ بندی کریں۔

  1. اپنی پہلی پسند کا امیدوار منتخب کریں اور پہلے کالم کے تحت ان کے نام کے سامنے والے بیضوی دائرے کو پورے طور پر بھر دیں۔
  2. اگر آپ کی دوسری پسند کا بھی کوئی امیدوار ہو تو دوسرے کالم کے تحت ان کے نام کے سامنے والے بیضوی دائرے کو بھر دیں۔
  3. آپ 5 امیدواروںتک کی درجہ بندی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ پسند کریں تو آپاب بھی صرف ایک ہی امیدوار کو ووٹ کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ دوسرے امیدواروں کی درجہ بندی سے آپ کی پہلی پسند پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

ایک امیدوار کی درجہ بندی ایک بار سے زیادہ نہ کریں ۔ لیکن اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو ان کے لیے آپ کی صرف پہلی درجہ بندی ہی شمار کی جائے گی۔

متعدد امیدواروں کی درجہ بندی یکساںنہ کریں۔ اگر آپ ایک امیدوار سے زیادہ کو اپنی پہلی پسند کی حیثیت سے منتخب کرتے ہیں تو آپ کا بیلٹ درست نہیں ہوگا۔


آپ کے بیلٹ کو کس طرح کاؤنٹ کیا جائے گا

اگر کوئی امیدوار پہلی پسند کے %50 سے زیادہ ووٹ حاصل کرتا ہے تو وہ انتخاب جیت جائے گا۔

اگر کسی بھی امیدوار کو پہلی پسند کے %50 سے زیادہ ووٹ نہیں ملتے ہیں تو کاؤنٹنگ راؤنڈز میں جاری رہے گی۔

ہر ایک راؤنڈ میں کمترین ووٹ والے امیدوار خارج کر دیے جائیں گے۔ اگر آپ کی پہلی پسند کے امیدوار کو خارج کر دیا جاتا ہے تو آپ کا ووٹ آپ کے بیلٹ پر اس کے بعد اعلی ترین درجہ والے امیدوار کو چلا جائے گا۔

یہ عمل جاری رہتا ہے یہاں تک کہ صرف 2 امیدوار باقی بچتے ہیں۔ سب سے زیادہ ووٹ پانے والا امیدوار جیت جاتا ہے!

ترتیب وار اختیارات کے ساتھ ووٹنگ کے فوائد کیا ہیں؟

ترتیب وار اختیارات کے ساتھ ووٹنگ آپ کو منتخب کیے جانے والے امیدوار کے سلسلے میں زیادہ رائے دینے کی صلاحیت عطا کرتا ہے۔ اگر آپ کی اول پسند کا امیدوار کامیاب نہیں ہوتا ہے تو ایسی صورت میں بھی آپ کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار کی مدد کر سکتے ہیں۔

 

زیادہ شائستگی اور کم منفی تشہیری مہم۔ وہ امیدوار جو کہ آپ کی پہلی پسند نہیں ہیں انہیں اب بھی آپ کی دوسری، تیسری، چوتھی، یا پانچویں پسند کے طور پر آپ کی حمایت درکار ہے۔ اس سے اس بات کا امکان زیادہ ہوتا ہے کہ وہ وسیع تر عوام سے اپیلیں کریں گے۔

زیادہ تنوع اور نمائندگی والے امیدوار انتخابات میں کامیاب ہوں گے۔ وہ شہر جنہوں نے ترتیب وار اختیارات کے ساتھ ووٹنگ کا استعمال کیا ہے انہوں نے زیادہ خواتین اور زیادہ سیاہ فام خواتین کو منتخب کیا ہے جس سے ان کے منتخب اہلکاران اپنی کمیونٹیوں کی زیادہ نمائندگی کرنے والے بنے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے، ترتیب وار اختیارات کے ساتھ ووٹنگ کے سلسلہ میں ہمارے اکثر پوچھے گئے سوالات ملاحظہ کریں